کراچی( کامرس رپورٹر )کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے لگژری آئٹمز سے بھرے 10 کنٹینرز پکڑ لئے۔حکام کے مطابق لگژری آئٹمز سے بھرے کنٹینرز میں 156ٹن امپورٹڈ اشیا پاکستان لائی جارہی تھیں۔سامان میں آرٹیفشل جیولری، کپڑے، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگرسامان شامل ہے۔ یو اے ی سے لائے جانے والے سامان کی مالیت ڈیڑھ ارب سے زائد بتائی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پکڑی گئی ممنوعہ درآمدی اشیا ءکی کسٹم ویلیو45 کروڑ30 لاکھ روپے ہے، ممنوعہ درآمدی اشیا ءپر ڈیوٹی40کروڑ روپے ہے۔کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔