اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری کیلئے 3سینئر بیورو کریٹس کے نام بھجوائے گئے تھے، جن میں احمد نواز سکھیرا، بابر تارڑ اور عبداللہ سنبل کے نام شامل تھے۔ تاہم وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے اس لئے چیف سیکرٹری تبدیل نہیں کرسکتے۔