کراچی( بیورو رپورٹ ) سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ میں پی ٹی آئی کے منعقد ہونے والے تمام جلسوں کو ی فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے،اب جلسہ 26 اگست کو ہوگا۔ سندھ میں بارشوں کے سبب جلسوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔ عمران خان جس طرح 9 حلقوں میں امیدوار ہونگے اسی طرح جیکب آباد میں بھی عمران خان امیدوار ہونگے۔وہ جمعرات کوپی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سندھ مبین جتوئی، صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار ، سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی، صائمہ ندیم و دیگر موجود تھے۔