کراچی (بیورورپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی راز داری ، تضادات اور جعلی ریکارڈ سے بھرے ہوئے تھے ۔ اپنے ٹوئٹ میں صوبائی وزیر نے کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی تھی ، جس کے بدلے میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔ ماضی میں اسی طرح کے کیسز میں الیکشن کمیشن اور عدالتیں پاکستان کے کئی سیاستدانوں کو نا اہل قرار دے چکے ہیں ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کے لئے خصوصی برتاؤ کی سہولت ابھی بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے ؟ کیا عمران خان آج بھی لاڈلہ ہے ؟ ایک ہی ملک میں دو قانون کیوں؟