اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن پیش نہیں ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن پیش نہیں ہوا جبکہ کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں وزارت قانون کو ڈکلیئریشن لانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو موسمیاتی تبدیلی پر بحران سے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بعد کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی سمری بھی موخر کردی۔