اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی وزراءنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر احتجاج کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر کئی وزراءنے احتجاج کیا ، وزرا نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یہاں اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی وزراءنے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔