زیورخ( نیٹ نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی ہے جس کے بعد بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی فٹبال باڈی کی جانب سے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت فیفا قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر معطل کی گئی ہے۔
فیفا کے مطابق بھارتی فٹبال فیڈریشن میں غیر ضروری اور بیرونی مداخلت کی جارہی ہے،
جب تک فٹبال کےمعاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کرکے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی تھی، جو کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول تصور کی جاتی ہے۔فیفا کی جانب سے معطلی کے بعد بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹبال باڈی ورلڈکپ کے حوالے سے اگلے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے، اگر ضروری ہوا تو معاملہ کونسل کے بیورو کو بھیجا جائے