کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد چوہدری صاحب یہ 2018 نہیں 2022 ہے اوراب آپ آر ٹی ایس بٹھا کر مرضی کے نتائج حاصل نہیں کرسکتے ۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہے،مجبورا عمران نیازی کو 9 حلقوں سے انتخاب لڑنا پڑرہا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ کراچی سے آصف زرداری کے کارکن عمران خان کی ضمانت ضبط کرادیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے حواریوں کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔