کراچی( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میڈیکل کمیشن کو بڑی کامیابی مل گئی، ڈبلیو ایف ایم ای نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو تسلیم کرنے کا اہل قرار دیدیا۔ڈبلیو ایف ایم ای نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو تسلیم کرنے کا اہل قرار دیا۔ جس کے تحت بین الاقوامی تشخیص کار پی ایم سی اور اس کے پورے ریگولیٹری سسٹم کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایم سی کے تسلیم شدہ متعدد کالجوں کا معائنہ کریں گے۔
پاکستان میڈیکل کمیشن نے ڈبلیوایف ایم ای کو اپنے ایکریڈیشن پروگرام کی شناخت کے لیے اہل ہونے کے لیے لازمی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد درخواست دی تھی۔ پہلے مرحلے میں ڈبلیو ایف ایم ای نے پی ایم سی کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ایکریڈیٹیشن پروگرام کے لیے اہلیت کی منظوری دے دی۔یہ پورا عمل بشمول فزیکل سائٹ اسسمنٹ اور انسپیکشن کے 12 ماہ کے اندر 2024 سے پہلے مکمل ہونے کی امید ہے۔ پی ایم سی کے ذریعے لائسنس یافتہ ان کالجوں کے گریجویٹ بغیر کسی پابندی کے USA اور بین الاقوامی سطح پر تربیت اور کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
ڈبلیو ایف ایم ای کی شناخت کے لیے پی ایم سی اگلے ہفتے ایک وسیع قومی شناختی پروگرام شروع کرے گا جس میں تمام میڈیکل کالجوں کی استعداد کار میں اضافے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔