پیریس( نیٹ نیوز ) ڈبلیو ایس ایف مینز ورلڈ جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ نینسی (فرانس) میں جاری ہے۔ 13 اگست کو انفرادی ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں فرانس کے برائس نکولس نے پاکستان کے نور زمان کو 11-5، 11-8، 9-11، 11-4 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنلز آج (14 اگست 2022) کو کھیلے گئے۔ ایک کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے مصر کے محمد ناصر کو 11-3، 5-11، 9-11، 11-5، 11-7 سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ حمزہ خان 15 اگست 2022 کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے فنلے وِنگٹن کے خلاف کھیلیں گے۔