کراچی( کرائم رپورٹر )
کراچی کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ سے موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وارڈ نمبر 19 کے قریب شراب کی خالی بوتلیں زمین پر کافی مقدار میں پڑھی دیکھائی دیتی ہیں ،
جناح اسپتال سے منسلک باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر تھانے کی حدود میں قائم دو وائن شاپز پر کھلم کھلا شراب مسلمانوں اور کم عمر لڑکوں کو فروخت کی جاتی ہے ۔
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر کے اطراف کے شرابیوں نے جناح اسپتال کو نشے کے لیے محفوظ ٹھکانے بنا رکھا ہے ، زرائع کے مطابق رات نو بجے سے رات گئے تک جناح اسپتال میں اقلیتی برادری کے علاؤہ مسلم افراد بھی پانی کی بوتلوں میں شراب نوشی کرتے دیکھا دیتے ہیں ۔
جبکہ جناح اسپتال میں قائم صدر تھانے کی پولیس چوکی انچارج اور تعینات اہلکار بھی شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہیں،جس کی وجہ سے پولیس شراب نوشوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں دیکھائی دیتی ہے