کراچی( کامرس رپورٹر )
امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 99 پیسے سستا ہونے کے بعد 214 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 210 روپےکا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان پیدا ہواپے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔
صبح سویرے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 524 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 381 ہو گیا ہے۔