کراچی( نمائندہ خصوصی) سندھ میں شہریوں کو مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے، بقیہ شہروں میں قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے حالیہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔
کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1960 روپے تک ہے، حیدر آباد میں 1940 روپے، سکھر میں 1720 روپے اور لاڑکانہ میں 1800 روپے ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے اور خضدار میں 1850 روپے کا ہے۔
صوبہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے ہے جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور صوبہ خیبر پختونخواہ کا دارالحکومت پشاور شامل ہے۔