لاہور ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 75واں یوم ا?زادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں جن کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ اللّہ تعالی پاکستان کو شاد و آباد رکھے، یہ یوم آزادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں جن کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے، یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے۔