لاہور(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی ذی شعور شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہفتہ کی رات لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، ان شا اللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔