راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )مسلح افواج کی جانب سے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی گئی جبکہ وطن عزیز کے 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا، ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں\ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹ پیغام میں مسلح افواج کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ۔
پیغام میں کہا گیا کہ مسلح افواج یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کو مسلح افواج یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے عزم عالی شان،شاد رہے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگایا۔دوسری جانب آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں\وفاقی دارلحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔