کراچی ( کامرس رپورٹر)أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے محسن پاکستان قاٸد اعظم محمد علی جناح کی جاۓ پیداٸش وزیر مینشن کراچی میں پاکستان کی یوم أزادی کی ڈاٸمنڈ جوبلی کے حوالے سے عظیم الشان تقریب منعقد کی گٸ ۔تقریب کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر 44ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز لیفٹننٹ کرنل علی تھے۔
خاص مہمانوں میں ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر عمران۔ایس پی سٹی علی مردان کھوسو۔واٸس چیرمین kwsb نجمی عالم ۔Ppswo کے چیرمین جہانگیر مغل۔ جنرل سیکٹری عدنان ملک۔ڈی ایس أر رینجرز افضل بٹ۔ڈی ایس پی کھارادر شفقت چانڈیو۔ایس ایچ او کھارادر نند لال۔چیف انسپکٹر sswmb کامران لاکھانی و دیگر معززین شامل تھے۔
تقیب میں معزز مہمانان گرامی نے یوم أزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پرچم کشائی کی گٸ اور کیک کاٹا گیا۔بچوں نے ملی نغمے و ٹیبلو پیش کۓ۔
مہمانوں نے وزیر مینشن میں قاٸم میوزیم کا دورہ کیا اور قاٸد اعظم اور ان کے اہل خانہ کے زیر استمال رہنے والی نوادرات کا معاٸنہ کیا۔
تقریب کی میزبان أل سٹی تاجر اتحاد کے چیرمین شرجیل گوپلانی اور سینیر واٸس چیرمین یعقوب بالی نے مہمانوں کی أمد اور تقریب میں شرکت کا شکریہ ادا کیا،پروگرام کی انتظامیہ میں کسٹوڈین وزیر مینشن محسن خیال۔پیپلز پارٹی ساوتھ کے رہنما أصف جوجی۔أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری محمد احمد شمسی۔جواٸنٹ سیکٹری زبیر علی خان اور ایوب چوہدری شامل تھے۔