گوادر(نمائندہ خصوصی)
دورہ گوادر پر آئے پاکستان مسلم لیگ (قیوم) کے مرکزی عہدیداران ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن فیصل بھٹی اور سوشل میڈیا آرگنائزر مخدوم ثقلین بخاری کے ہمراہ مکران ڈویژن کے صدر عدنان رئیسی نے گوادر میں مقامی کارکنان کے ہمراہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کا 75 واں جشن آزادی کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر ناصر کلمتی، صابر بلوچ، شفیق الرحمن کے ہمراہ سینکڑوں کارکنان نے پاکستان مسلم لیگ (قیوم) کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تقریب کا اہتمام گوادر شہر میں داؤدی برادری کے دفتر میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران عہدیداران نے ملک و قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک کے لیے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔