کراچی( نمائندہ خصوصی )
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کی جانب سے جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے عقیدت سے منائی گئی، تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گئی،کیک کاٹے گئے ، مرکزی استقبالیہ کیمپ قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے قریب شاہراہ قائدین پر لگائی گئی تھی
جہاں فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ،کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینیر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ،فنکشنل لیگ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری مسرور چاچا، ڈپٹی کنوینئر نعیم سجاد،فیصل بلوچ ،الہیار بلوچ ،سید خرم شاھ، رضا خان ،طارق فرید سلاوٹ اور دیگر رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جبکہ فنکشنل لیگ کی استقبالیہ کیمپ پر ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ این اے 245 کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت کرکے یکجہتی کا اظہار کیا ،جبکہ جٹ لائن، خداد کالونی میں فنکشنل لیگ کے دفاتر کا افتتاح فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کیا اور پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے کیک بھی کاٹے،جبکہ فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے پی ایس محدود آباد کے دفتر میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی جہاں بھی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا،شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور فنکشنل لیگ کے کارکنان نے خوشی میں رقص کیا،
کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا شہید سورھیہ بادشاہ اور ھزاروں حروں کا خون اور قربانیاں وطن عزیز کی آزادی میں شامل ہے، لحاظہ آزادی کا قدر کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتیں اور عوام پاکستان کی خوشحالی ،ترقی ،سالمیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ حر فورس پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں،