اسلام آباد/راولپنڈی:(بیورو رپورٹ ) پاک بحریہ نے دشمن کی چال ناکام بناتے ہوئے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا، اینٹی سب میرین وارفیئریونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا۔
تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو سمندری محاذ پر ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے جدید بھارتی آبدوزکا سراغ لگایا، کلوری کلاس کی بھارتی آبدوز کا سراغ یکم مارچ کو لگایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اینٹی سب میرین وارفیئریونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا، گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا بھارتی بحریہ نےآبدوز مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کی اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلےکی کوشش ناکام بنادی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی ماحول اورپاک بحریہ کی مشق سی سپارک 22 میں یہ اہم واقعہ ہے ، بھارتی آبدوز جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے آئی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ پاک بحریہ نےمشقوں میں سخت نگرانی اورچوکنا رہنے کے طریقےکااطلاق کیا ، پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے آبدوزروکی ، یونٹ نےیکم مارچ کوجدید ترین ہندوستانی آبدوز کلوری کوروکا اور ٹریک کیا، حالیہ واقعہ گزشتہ پانچ سالوں میں چوتھا سراغ ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی آبدوزروکناسمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔
اس حوالے سے کموڈور(ر)سیدعبیداللہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے چوتھی باربھارتی آبدوز کا سراغ لگایا، سول یہ ہےکہ بھارتی آبدوز پاکستانی حدود میں کیاکررہی تھی۔
سید عبیداللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے یونٹ نے بھارتی آبدوزکو واپس جانے پرمجبور کردیا، آبدوزپکڑی گئی تو وہ بھاگ نہیں سکتی ایک بٹن کی دوری پر ہوتی ہے، بھارتی آبدوز کا پکڑے جانا بھارت کی نااہلی اور کمزوری ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔
اس سے قبل مارچ 2019 میں پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ لگاکر داخل ہونے سے روک دیا تھا۔