کراچی( نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تاپور نے کہا ہے کہ
آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے آج ہم سب نے مل کر اپنی اپنی سطح پر اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھانے کا عزم کرنا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آذادی کے موقع پر ان سے ملنے کےلئے آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کرنے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں رب کریم کاشکرگذار ہونا چائیے کہ اس نے ہمیں رہنے کے لیے آذاد وطن دیا جہاں ہم اپنی زندگیاں اپنے انداز میں اپنے طریقے سے گذر سکتے ہیں ۔ہمیں اپنی آذادی کی قدر کرنی چائیے اگر آذادی کی قدر پوچھنی ہے تو کوئی کشمیریوں اور فلیسطینوں سے پوچھے .
انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہےاس کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے اور ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ اپنے ملک کو ایسے لوگوں سے محفوظ رکھیں جو پاکستان دشمن عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔