اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔ یہ نغمہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ پیش آنے والے فضائی معرکوں میں بہادری کی داستانیں رقم کیں اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خودانحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔ اس نغمے میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ افواج پاکستان عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجاآوری کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔