کراچی (نمائندہ خصوصی )کراچی میں ہفتہ کے روز بارش سے متعلقہ واقعات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے کہا کہ بارش سے متعلق تینوں کیسز کے میں تینوں افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔22 سالہ نعیم عباس کو گلشن اقبال کی حدود عزیز بھٹی سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لایا گیا،
ان کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔ملیر کے علاقے الفلاح کے جمعہ گوٹھ سے ایک اور شخص کی لاش لائی گئی جس کی شناخت 45 سالہ علی محمد کے نام سے ہوئی ہے، موت کی وجہ بجلی کا کرنٹ بنی۔ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ نوردین گارڈن کے قریب گھر میں کام کرتے ہوئے علی کو کرنٹ لگ گیا۔بلدیہ ٹاﺅن گلشن غازی میں کرنٹ لگنے سے 23 سالہ قربان سعید جاں بحق ہوگیا، لاش کو ڈاکٹر رتھ فاﺅ سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا،
انہیں سیکٹر ڈی-8 میں ایک گھر میں کام کرتے ہوئے اسے کرنٹ لگ گیا۔دریں اثنا ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں 28 سالہ زبیر جاوید سیلابی پانی والی ملیر ندی میں ڈوب گیا لیکن غوطہ خوروں نے بروقت کارروائی کر کے اسے بچا لیا۔