کراچی ( بیورورپورٹ ) پاکستان کی 75سالہ یوم آزادی کے موقع پرآج(اتوار) 14اگست صبح 8:30(ساڑھے آٹھ بجے ) قائمقام گورنر سندھ آغاز سراج درانی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزار قائد پر پرچم کشائی کرکے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کرینگے ۔
اس موقع پر غیر ملکی سفارتکار ،معززین شہر اور صوبائی وزراءبھی شرکت کرینگے ۔