فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے، فاشسٹ اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔فیصل آباد کے حلقہ 108 کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز گِل پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو امپورٹڈ حکومت نے ظلم کیا اس کا جواب دینا ہوگا، ان کو جو نوٹسز جا رہے ہیں اب ان کی دم پر پاوں آگیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ لاہور میں جلسہ عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللّٰہ بھی جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔