اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع قلعہ عبداللہ، بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے اور بلوچستان حکومت کو امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیرِ اعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔وزیرِ اعظم نے سیلاب سے دو بند ٹوٹنے اور نقصان کے مکمل تخمینے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔وزیرِ اعظم کا جلد قلعہ عبداللہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی متوقع ہے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی رہائش کیلئے خیمہ بستیاں اور کھانے پینے کی اشیاءکا فوری انتظام یقینی بنایا جائے۔