اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو آسان موبائل اکاونٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کےلئے تکنیکی معاونت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)فراہم کرے گی ،ہر موبائل فون صارف اپنے فون سے 2262 پرایس ایم ایس کرکے آسان موبائل اکاونٹ چند لمحوں میں ازخود کھول سکے گا جس کے بعد خودکار عمل سے اکاونٹ کی تفصیلات بارے اس کی رہنمائی کی جائے اور اسے اپنے متعلقہ بینک اکاونٹ سے منسلک کرسکے گا ،بجلی گیس اور دیگر بل جمع کروا سکے گا اس آسان موبائل اکاونٹ کے ذریعے عام بنک اکاونٹ کی طرح رقم نکلوا اور بھجوا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پی ٹی اے کی تکنیکی معاونت اور یو کے ایڈ کے مالی تعاون سے آسان موبائل اکاونٹ کے تشہیر کےلئے سوشل ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر کروڑوں روپے کی تشہیر ی مہم بھی گزشتہ روزسے باضابطہ شروع کر دی ہے،کم آمدنی والے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے خواتین و حضرات کو مالیاتی نظام ،بنک اکاو¿نٹس اور بینکنگ سروسز تک رسائی دینے کے لئے آسان موبائل اکاونٹ کا نظام تشکیل دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تلخ حقیقت ہے کہ حکمران سیاست دان اور بیوروکریسی میں موجود متکبرانہ ذہنیت غریب عوام الناس کو اشرافیہ کے برابر بنکاری کی مالیاتی خدمات تک رسائی دینے پر آمادہ نہیں تھی تاہم ورلڈ بنک کے مالی تعاون اور فنانشل سروسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن پاتھ فائنڈر گروپ کی تکنیکی مدد کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا، آسان موبائل اکاونٹ کو بنکنگ سسٹم سے مربوط اور ہم آہنگ کرنے کےلئے ”ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے“(وی آر جی )نے معاشی نظام پر مبنی ایسا ڈیجیٹل سوئچ تیار کیا جو مالیاتی اداروں اور “موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مستحکم رابطے کی یقینی بناتاہے۔قومی بنکنگ رپورٹ کے مطابق کسی اشتہاری مہم کے بغیر بھی 50لاکھ(آسان موبائل اکاونٹ ) 13 قومی بینکوں کے ساتھ رجسٹر کیے جا چکے ہیں، جن کے پاس برانچ لیس بینکنگ لائسنس ہیں۔ ان سے 140 ارب روپے سے زیادہ کی 40 ملین ٹرانزیکشنز پر کی گئی ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ پاکستان میں 18 فیصد بینک اکاونٹس کے مقابلے میں 32فیصد آسان موبائل اکاونٹس خواتین نے بنائے ہیں۔ورلڈ بینک نے مالی تعاون اور رہنمائی فراہم کی جس سے ”قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی“کے تحت، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر ز کے لیے مل کر قواعد و ضوابط وضع کر کے قانون سازی کی اورتمام موبائل فون مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مالیاتی اداروں کے ساتھ باہم مربوط کرکے آسان موبائل اکاونٹ کے منصوبے کو قابل عمل بنایا ۔”فنانشل سروسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن“پاتھ فائنڈر گروپ نے آسان موبائل اکاونٹ کو پاکستان کے بنکنگ سسٹم سے مربوط اور ہم آہنگ کرنے کےلئے ”ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے“(وی آر جی )نے معاشی نظام پر مبنی ایسا ڈیجیٹل سوئچ تیار کیا جو مالیاتی اداروں اور “موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مستحکم رابطے کی یقینی بناتاہے جس کےلئے ورلڈ بینک نے مالی تعاون اور رہنمائی کی جس سے ”قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی“کے تحت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر ز کےلئے مل کر قواعد و ضوابط بنائے اور قانون سازی کی اورتمام موبائل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کو مالیاتی اداروں کے ساتھ باہم مربوط کرکے آسان موبائل اکاونٹ کے منصوبے کو قابل عمل بنایا ۔