اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سزاوں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی،جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاو¿ں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال یا اس زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ان کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ، 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ،قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ،20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ،سزاو¿ں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔