اسکردو (نمائندہ خصوصی)قومی ہیرو حسن سدپارہ کے بیٹے عابد سدپارہ اور ٹیم پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پانچ ہزار پانچ سو پچاس میٹر بلند چوٹی پر نوے فٹ لمبا قومی پرچم لہرا یا ، تفصیلات کے مطابق
وطن سے محبت کا اظہار کرنا ہے تو کیوں نے الگ طریقے سے کیا جائے ،
سکرد و کے کوہ پیما عابد سدپارہ اور ساتھیوں سے وطن عزیز کا پرچم بلند ترین مقام پر لہرا دیا ، عابد سدپارہ کے مطابق ان کی ٹیم نے دیوسائی کے احاطے میں موجود بری لا پیک سر کر لی ہے ، بری لاپیک کی بلند ی 5550میٹر ہے ، عابد اور ان کی ٹیم نے اس بلند ی پر نوے فٹ لمبا پرچم لہرا دیا ان کا کہنا ہے
وطن سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا تھا ، اس مہم کا بنیادی مقصد پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ، اور اس عزم کا اظہار کرنا تھا کہ وطن عزیز کے پرچم کو ہمیشہ سر بلند رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور یہ محبت ہماری رگوں میں خود بن کر دوڑ رہی ہے ،
عابد کے ساتھ اس مہم میں نامور کوہ پیما صادق سدپارہ ، علی محمد سدپارہ ، ااور اشرف سدپارہ بھی شامل تھے ، عابد قومی ہیرو حسن سدپارہ کے بیٹے ہیں وہ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر والد کا ادھورا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں ،
عابد کا کہنا تھا کہ بلند ترین مقام پر لمباترین جھنڈا لہرا کر دلی خوشی ہوئی اور وطن سے محبت اور ذیادہ بڑھ گئی اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ سبز ہلالی پرچم کو اور زیادہ سربلند کرونگا۔