لاہور (شوبز رپورٹر )اداکار ہ مہک نو ر نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کے سکرپٹ میں یکسانیت نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں رومانس،کامیڈی اور ایکشن ہو اور اس میں بھی توازان ہونا چاہیے ، ا ب صرف ایک طرز کی فلمیں بنا کر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی بلکہ سب رومانس ، کامیڈی اور ایکشن کا تڑکا ہونا چاہیے ۔
ایک انٹر ویو میں مہک نور نے کہا کہ اب فارمولہ فلموں کا دور گزر چکا ہے ، اب لوگ کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں ۔اب اسکرپٹ لکھنے والوں کو لوگوں کی رائے حاصل کرنی چاہیے یا ان کی سوچ کے مطابق کہانی تحریر کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دیکھا جائے تو بہت سے ایسے کردار ملیں گے جنہیں کہانی کی صورت دی جا سکتی ہے لیکن اس کے لئے دیکھنے والی آنکھ چاہئیں۔