کراچی(نمائندہ خصوصی)
محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے 15 اگست کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست کی دوپہر سے ایک اور ہوا کا کم دباؤ اثر انداز ہونا شروع ہوگا
جس سے شہر میں بہت زیادہ شدت کی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ 18 یا 19 اگست کی دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے –