ریاض( نیٹ نیوز )سعودی عرب میں پریزیڈنسی آف اسٹیٹ سکیورٹی نے آج جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ بُدھ کے روز سکیورٹی اداروں کو مطلوب ایک اشتہاری شدت پسند کی گرفتاری کی کوشش کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں اشتہاری ہلاک اور ایک پاکستانی شہری اور متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے” کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق مملکت کے ریاستی سلامتی کے ذمہ دار ادارے کے اہلکاروں نے بدھ کے روز جدہ میں ایک اشتہاری عبداللہ بن زید عبدالرحمان البکری کی گرفتاری کے لیے السامریہ کالونی میں ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔اس موقعے پر ملزم نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ اس دھماکے میں ایک پاکستانی شہری اور چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
صدارت عامہ برائے ریاستی سلامتی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے