گوادر (بیورو رپورٹ) سید فقیر حسین بخاری صدر پاکستان مسلم لیگ قیوم عدنان صدر مکران ڈویژن فیصل انور بھٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات، مخدوم ثقلین سوشل میڈیا آرگنائزر نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے ملک کے عوام بے روزگاری ، ناانصافی اور ظلم وزیادتی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ یہاں پر امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتےجارہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ملک دو قومی نظریے کی بنیاد پرسلامی فلاحی ریاست کے طور پر بنائی گئی تھی لیکن چند وراثتی سیاسی خاندانوں نے اپنی فلاح کے لیے کرپشن اور اقربا پروری کی سیاست کو پروان چڑھایا جس سے ملک میں آہستہ آہستہ محرمیوں اور مایوسیوں کا دائرہ کار بڑھا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ آج پاکستان جس نہج پر کھڑا ہے وہ تاریخ کا تلخ ترین دور ہے پاکستان بیرونی مالیاتی اداروں کے شکنجے میں جکڑا گیا۔ملک کے ہرایک فرد کو مقروض بنادیا گیا ہے۔
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے ملک کو۔بجلی گیس کی مد میں اربوں ڈالر کا مقروض بنادیا گیا ہے۔ جبکہ حکمرانوں کی غلط اور ناقص منصوبہ بندیوں کے سبب ملک میں کمر توڈ مہنگائی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو دیوالیہ بن چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اب تک ایک قوم کیوں نہ بن سکے؟ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں۔ جو اسلام کا قلعہ اور ایٹمی طاقت ہے۔ لیکن علاقائی تعصب اور مزہبی فرقہ واریت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ وطن عزیز میں گالی گلوچ اور ایک دوسرے کے خلاف سیاست دان گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔ عوام کے مسائل حل کرانے کے حصول اقتدار کے لیے دوڈ لگا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان حالات میں ملک کے عوام پاکستان مسلم لیگ قیوم ملک میں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں خان اعظم خاں عبدالقیوم خاں کے مشن کو آگے بڑھانیں گے صوبوں کے درمیان بہتر تعلق اور ان کے مساوی حقوق بہتر سفارتی تعلقات اور تمام ملکوں سے اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے مسلم لیگ قیوم خان متحرک اور فعال بنائیں گے اور ملک کے اداروں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قیوم آئندہ ملک بھر میں تمام بلدیاتی اور قومی و صوبائی الیکشن میں حصہ لے گی۔