کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر عوام کا احتجاج۔عوامی احتجاج کا اعلان پبلک اشو ریسالونگ کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا جس کی حمایت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی۔احتجاج لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف کیا گیا تھا۔
احتجاج میں جماعت اسلامی کے سعید ثانی،پیپلز پارٹی کے راو صفدر حیات،تحریک انصاف کے عمیر شاہد،ن لیگ کے سلیم جوکھیو ،ماجد آرائیں جمعیت علما اسلام کے عمر رفیق سمیت سیاسی سماجی رہنماوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھائے رکھے تھے جس پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سو فیصد بلنگ کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا عذاب ظلم ہے۔اسکول اسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی کہا کے اسکول کے اوقات میں بلاجواز بجلی کی بندش معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنا ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔