اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے میرے نام سے مختلف جعلی ٹوئٹر اکاونٹس سامنے آئے ہیں، میرا ایسے اکاﺅنٹس سے کوئی تعلق نہیں ۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ پچھلے ایک ہفتے سے میرے نام سے مختلف جعلی ٹوئٹر اکاونٹس سامنے آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرا ایسے اکاونٹس سے اور نہ ہی ان پر میں دیئے گئے مواد سے کوئی تعلق ہے، میں نے متعلقہ ایجنسیوں کواس سلسلے میں آگاہ کر دیا ہے۔