گوادر(نمائندہخصوصی ) ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سانئسی نمائش کے انعقاد ایک خوش آئند بات ہے جس سے طلبا و طالبات کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں منعقدہ سائنسی نمائش کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج امداد اللہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج زنیت بلوچ اسسٹنٹ کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ راجہ طہر عباس سمیت دیگر احکام بھی موجود تھے
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کے زیر اہتمام منعقدہ سائنسی نمائش میں گوادر شہر کے سات سے زائد اسکولوں کے طلبائ وطالبات نے شرکت کرکے اپنے سانئسی ماڈل کے نمائش کے اسٹال لگائیں ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ نمائش کے تمام اسٹالز کا دورہ اور معائنہ کیا طلبا و طالبات کے بنائیں گے ماڈل کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ہمارے اساتذہ اکرام کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ہمارے طلبا و طالبات اس قابل ہیں ان کی سرپرستی اور نگرانی میں جو ماڈلز تیار کیے ہیں جو قابل ستائش ہیں انہوں کہا ضلع بھر میں اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ ھونے چائیے جو انتہائی مفید ہیں جس سے طلبا و طالبات کا ٹیلنٹ بھی سامنے لایا جاسکتا ہے اور یہ بھی خوشی کی بات ھے اس سانئسی نمائش میں جنتے بھی ماڈل اسٹالز پر نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں یہ طلباءو طالبات کے خود کے تیار کیے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی کیے جائینگے تاکہ طلباء و طالبات اپنی عملی زندگی میں فائدا آٹھا سکیں بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز کالج اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل اور لیکچرار سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل اور مشکلات سے آگاہی حاصل کی