کراچی( کرائم رپورٹر ) ضلع وسطی میں تاجروں کے ساتھ ہونے والی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سندھی ہوٹل اناج مارکیٹ کے عہدیداران ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پہنچ گئے ایڈیشنل أئی جی کراچی نے تاجروں کی شکایات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ زون کو موقع پر ہی ہونے والی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تاجروں کی شکایات فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کردی ملاقات صدر اناج مارکیٹ عبدالصمد میمن کی سربراہی میں دو رکنی وفد نے کی جس میں اناج مارکیٹ کے جنرل سیکٹری محمد ندیم بھی شامل تھے اس موقع پر صدر اناج مارکیٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو تاجروں کو در پیش مسائل اور ہونے والی وارداتوں کی مکمل تفصیل اور اس میں ہونے والے نقصانات سے بھی أگاہ کیا ملاقات کے موقع پر چیف سی پی ایل سی زبیر حبیب میمن بھی موجود تھے جنھوں نے صدر اناج مارکیٹ کو پولیس کے ساتھ ساتھ سی پی ایل سی کی جانب سے بھی ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی آخر میں وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور چیف سی پی ایل سی کی جانب فوری اقدامات اٹھانے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔