کراچی(نمائندہ خصوصی )ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے عملہ سڑکوں پر تعینات ہے۔دوپہر سے جاری تیز بارش میں متعلقہ افسران کی سربراہی میں عملے نے فوری انتظامات سنبھالتے ہوئے پانی کی نکاسی کا کام بروقت انجام دیا جبکہ مزید بارشوں میں پانی کی نکاسی کے لئے عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا اس سلسلے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔دیگر تفصیلات میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام اضلاع میں کچرا بروقت اٹھانے ااور سوئپنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنیز اورمتعلقہ عملہ لاپرواہی نہ برتیں اور بروقت کچرا اٹھائیں۔ تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے، شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک ر ہیں گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مراکز ہیلپ لائن نمبر 1128،ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر 03181030851 اور کمپلین ایپ (SSWMB Complaints Karachi) کے ذریعے اپنی شکایات درج کرائیں۔