شیخوپورہ (بیورورپورٹ)
محرم میں بااثر زمینداروں نے اپنے غریب ملازم پر ظلم کی انتہا کردی، قتل کرکے لاش جانوروں کی گوبر کے ڈھیر میں دبا دی، بااثر ملزمان کی جانب سے مقتول کے اکلوتے بیٹے مدعی کو بھی قتل کرنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے علاقے چوک پھلروان سے صفدر آباد روڈ پر تقریباً ایک کلومیٹر دور گائوں گجر پورہ کے زمیندار بھائیوں صدیق گجر، حبیب گجر اور شفیق گجر پسران بشیر گجر نے ایک نامعلوم کے ہمراہ اپنے ملازم ولایت علی ولد کالا کو اپنے ڈیرہ پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ولایت علی کی موت واقع ہوگئی،
ملزمان نے مقتول کی لاش جانوروں کے باڑے ساتھ گوبر کے ڈھیر میں دبا دی، ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مقتول کے گھر والوں کو کہا کہ ولایت علی کام چھوڑ کر بھاگ گیا ہے، قتل کے تیسرے روز شدید بارش میں گوبر بہہ جانے سے تعفن زدہ لاش برآمد ہوگئی، اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، چوکی انچارج چوک پھلروان نے موقع پر پہنچ کر مقتول کے بیٹے کو بذریعہ فون اطلاع کی جس پر مقتول کا بیٹا تعظیم اپنے چچا ودیگر رشتے داروں کے ہمراہ اپنے گائوں ملیانوالی سے شام سات بجے گجر پورہ گئے اور پولیس کی موجودگی میں مقتول ولایت علی کی پھولی ہوئی تعفن زدہ لاش جانوروں کی گوبر کے ڈھیر سے نکالی، مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے
پولیس نے پیٹی بھائی پولیس حبیب اور دیگر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا، بااثر ملزمان صلح کیلئے اور کیس واپس لینے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں اور انکار کی صورت میں مقتول کے اکلوتے بیٹے مدعی مقدمہ محمد تعظیم کو بھی قتل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، مقتول کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے معاملے کا نوٹس لینے اور مدد کی اپیل کی ہے