کراچی(نمائندہ خصوصی )مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات کے قریب موجود ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے کم دباو کی شدت تاحال برقرار ہے
آج دوپہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے
شام 5 کے بعد معتدل بارش کا امکان موجود ہےرات میں تیز بارش ہوسکتی ہےدن میں حبس اور مرطوب موسم رہے گا
کل رات تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے
12 اور 13 اگست کو بارش کی شدت زائد رہے گی ،تیز اورموسلا دھار بارش کا امکان رہے گا،14 اگست کی دوپہر تک بارش کا امکان رہے گا
چار سے پانچ دن کے اس اسپیل میں کراچی میں 100 سے 150 ملی میٹر بارش کی امید کی جارہی ہےبلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 16 یا 17 اگست تک جاسکتا ہے،کراچی کے قریب بحیرہ عرب کے جنوب سے خلیج بنگال تک ٹرف لائین موجود ہےکچھ دن کے وقفے کے بعد ایک اور مون سون کا کم دباو 17 یا 18 سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے
دوسرا مون سون سسٹم تین سے چار دن بارش کا باعث بن سکتا ہے