کراچی(کرائم رپورٹر)ضلع جنوبی پولیس نے ٹریفک سگنلز پر شہریوں کو لوٹنے والے 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 4 موبائل فونز،غیر قانونی اسلحہ،موٹر سائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی پولیس نے منگل کے روز ٹارگیٹڈ کاروائی کے نتیجے میں ٹریفک سنگلز پر کھڑی گاڑیوں میں بیٹھے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول،شہریوں سے چھینے گئے
4 موبائل فونز،اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ایس ایس پی ضلع جنوبی اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان میں حماد شاہ اور حسنین شامل ہیں،ملزمان گزشتہ روز تین تلوار کے قریب سنگل پر کھڑی کار میں بیٹھے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوئے تھے جنہیں پولیس نے تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں گرفتار کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فرانزک کیلئے روانہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے