کراچی ( نمائندہ خصوصی)10 محرم الحرام خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چشم وچراغ حضرت حسین رض کا یوم شہادت ہے،کربلا کے میدان میں جہاں ظلم وجبر کی داستان رقم ہوئی وہیں عزم واستقلال کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی،اور مسلمانوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ ظلم کے خلاف برسرپیکار رہ کر ہر قسم کی قربانی دی جاسکتی ہے،
لیکن کفر اور ظلم کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے،ظالم وجابر حکمرانوں کے خلاف علم انصاف بلند کرتے ہوئے شہید ہوجانا حسینیت ہے،حضرت حسین رض کی شہادت اور جبر کے خلاف برسرپیکار رہنا اسلام کی ایک خوبصورت تصویر ہے،آج کے اس دور میں جہاں ظلم وجبر عروج پر ہے،کفریہ طاقتیں اسلام کے خلاف متحد ہوچکی ہیں،ایسے پرخطر دور میں حضرت حسین رض کی زندگی کو آئیڈیل سمجھتے ہوئے کفر اور طاغوت کے خلاف لڑنا اور انصاف کیلئے جوجہدکرنا ہی حضرت حسین رض کی شہادت کا پیغام ہے