کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن معروف سماجی و پیپلز پارٹی کی کارکن محترمہ ثناء درانی نے یوم شہداء 8 اگست کی چھٹی برسی پر معصوم نڈر حق وصداقت کے لئےجدوجہدکرنے والے تمام وکلاء اور شہریوں کی شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتےہوئےکہا ہےکہ یوم شہداء 8اگست بلوچستان کی قربانیوں کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے بلوچستان کے ان بہادر باہمت آئین کی بالادستی انصاف کی فراہمی حق سچ و صداقت کے لئےمسلسل جدوجہد کرتے اس صوبے کے وکلاء بیٹوں نے پرخطر حالات کے باوجود اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکےتاریخ میں اپنے آپ کو امرکردیا ہے انکی شہادت تاقیامت یاد رکھی جائے گی کیونکہ وطن کے ان شہداءنے ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جرت و ہمت کامظاہرہ کرکے ایسی قربانی دی ہے کی آئین انصاف انسانیت دشمن دہشتگردوں کے سینوں پر اس دن کے شہداء باری باری تیر کی برستے رہینگے کیونکہ صوبےکے ان بیٹوں کی قربانیوں کے بعد وطن کی نئی نسل کے اندر ایک نیا جذبہ نیاولولہ پیدا ہوچکا ہے یہ جذبہ ملک و وطن میں امن کےقیام کیلئے جاری جنگ میں دشمن کو یاد دلاتا رہےگا کہ یہاں کے عوام امن آئین انصاف کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔محترم ثناء درانی نے کہا کہ 8 اگست کے شہداء کسی خاندان یا قبیلے کے افراد نہیں تھے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے ہیرے موتی تھے جو ظالم دہشتگردوں نے ہم سےچھین لے لیکن وہ بھول گئے ہیں کہ یہ مٹی ہمیشہ غیرت مند بہادر نڈر بے باک آئین انصاف پسند اور ملک پر مرمٹنے والے بچے جنتی ہےاور ہمیشہ اسکی حفاظت امن سلامت کے لئے تیاررہےگی تاوقتیکہ دہشتگردوں سے پاک نہیں ہوجاتی۔