کراچی( بیورو رپورٹ ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ اداروں کے خلاف مہم اورہرزہ سرائی کرنے والے آج پی ٹی آئی پر الزام لگارہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہاکہ نوازشریف، مریم نواز،خواجہ آصف اورایاز صادق کی تقریریں قوم نہیں بھولی،ایک حاضر سروس افسر کو کھڈے لائن لگانے اور اینٹ سے اینٹ بجانے والے بھی اس قوم کو یاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے خلاف مہم چلانے والوں کو قوم جانتی ہے۔