اسلام آباد( کامرس رپورٹر )یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم آج بھی بازار سے کم قیمت پر دالیں فراہم کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 48 روپے کے اضافے پر یوٹیلیٹی اسٹور کی انتظامیہ نے وضاحتی بیان میں کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اضافے کے باوجود بھی عوام کو مارکیٹ کی بہ نسبت بہت کم قیمت پر دالیں فراہم کر ریا ہے، اس بار یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو دالوں کے نرخ زیادہ ملے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نظر ثانی کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ہمیشہ کی طرح عوام کو سستی اور معیاری اشیائ کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔