مقبوضہ بیت المقدس( نیٹ نیوز ) غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اتوار کی شام محصور فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فوج کےحملے میں مزید گیارہ افراد شہید ہوگئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے اپنے مزید بیان میں مزید کہا کہ غزہ پرجمعہ کو اسرائیلی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر41ہوگئی ہے۔ان میں پندرہ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔ان کے علاوہ 311 افراد زخمی ہوئے ہیں اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
اسرائیل نے دعوی کیا کہ غزہ سے ایک ناکام راکٹ فائر کے نتیجے میں جبالیہ کیمپ میں بچوں سمیت عام شہری مارے گئے۔جبالیہ کیمپ میں ہلاکتوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں اورمتعدد افراد زخمی ہوئے ہیں