تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری )جیکب آباد پولیس نے محرم الحرام کے بنسبت کانٹیجنسی پلان اس سلسلے میں سابقہ تجربات کی روشنی و مذھبی رہنماؤں کے نشاندھی کردہ مسائل اور حالاتِ حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہےمحرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے امن و امان برقرار رکھنے اور فل پروف سیکیورٹی کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ صاحب کی قیادت میں تقریبا 2800 سے زائد پولیس افسران و جوان جبکہ 200 پاک آرمی اور 200 پاک رینجرز کے افسران و جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔
9 محرم الحرام کے موقع پر 36 جلوس جبکہ 10 محرم الحرام کو 51 جلوس نکالے جائیں گے.09 محرم الحرام پر 26 مجالس قائم کی جائیں گی اور 10 محرم الحرام کے موقع پر بھی 28 مجالس قائم کی جائیں گی ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں بالخصوص بلوچستان بارڈر پر 33 اضافی پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں اور آنے والی تمام گاڑیوں کو سختی سے چیک کیا جارہا ہےتمام ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں پر 170 سے زائد CCTV کیمراز نصب کر دی گئی ہیں، اور ڈرون کیمرا سے روفٹاپس اور گذرگاہوں کی نگرانی کی جا رہی ہےمانیٹرنگ کے لئے 11 چھوٹے کنٹرولز قائم کر دیے گئے ہیں, جس کی مارنیٹرنگ کیلئے 02 بڑے کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں
انٹری ایکزٹ پوائنٹس پر 22 پولیس موبائلز لگا دی گئی ہیں ضلعے بھر میں داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ اھم مقامات اور قومی شاھراہوں پر پکٹس قائم کی گئیں ہیں جس پر مناسب تعداد میں نفری تعینات کی گئی ہے تمام جلوس اور مجالس کے روٹس میں داخل ہونے والے 225 پوائنٹس پر پولیس کی ڈپلائنمنٹ کردی گئی ہے، جن کی مانیٹرنگ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور سیکٹر انچارج کریں گے جبکہ ایس ایچ اوز متعلقہ ڈپلائمنٹ کی چیکنگ اور ملحقہ علاقوں میں پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔اسکے علاوہ امام بارگاہوں کے اطراف میں پولیس موٹر ساٸیکلز پہ گشت بھی کر رہی ہے. دوران جلوس گلیوں کو کھاردار تاروں سے سیل کیا گیا ہے اور ہر گلی میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے. دوران جلوس کے گذرگاہوں پر فل پروف سیکیورٹی بھی لگائی گئی ہے
جلوس کے اردگرد نظر رکھی جاسکے محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کے روٹس پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے.
بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی متحرک رکھا جائے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچ سکیں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، عوام سے اپیل ہے کہ اپنے گرد تنگ گلیوں میں نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورتحال سے متعلقہ تھانہ یا 15 مددگار پر فوری اطلاع دیں