تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) تنگوانی میں گندم خراب اور چوری ہو گئی محکمہ فوڈڈیپارٹمنٹ کی غفلت اور غلطی کے باعث ضلع بھر میں گندم کی 7 ہزار سے زائد بوریاں چوری ہو گئی بارش کے باعث 40000 بوریا خراب پڑ گئے
سندھ حکومت کو اربوں روپے کا نقصان کا خدشہ جبکہ این ایل سی نے خراب گندم کی نشاندگی کے بعد اس گندم کو اٹھانے سے انکار کر دیا دوسرے جانب محکمہ فوڈ ڈپارنمنٹ کے جانب سے این ایل سی کراچی کے گودام میں مقرر عملداروں کو منانے کے لیے فوڈ عملداروں نے رشوت کا بازار گرم کرلیا ہے جبکہ ڈائریکٹر فوڈ سندھ کی جانب سے لیٹر جاری کر کے گندم کی 7 ہزار سے زائد گندم بوریوں کے شارٹیج کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ بخشاپور تنگوانی بڈانی منشی جان محمد کشمور میں رکھے گئے
گندم کی 40 ہزار سے زائد بوریاں بارش اور کیڑا لگنے عملداروں کے غفلت کے باعث خراب پڑ گئے ہیں جبکہ بڑی غفلت برکھنے والے ڈسٹرکٹ فوڈ عملے سمیت سینٹر انچارجوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ذرائع سے ملنے والے رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ فوڈ عملے کے جانب سے جھوٹے گاڑیوں کے بلٹی بناکر گندم کو دیگر صوبوں میں فروخت کیا گیا ہے جبکہ گندم خراب ہونے اور چوری ہونے کے باعث ملک میں آٹے کی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے