کراچی ( نمائندہ خصوصی)
کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن
کارروائی ،دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی
تفصیلات کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) کے موچکو چیک پوسٹ RCD ھائے وے پر تعینات عملہ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک بس کو روک کر بس کی مکمل تلاشی لی تو انکشاف ھوا کہ بس کو خاص طور پر اسمگلنگ کے مقصد کے لیئے بنایا گیا کیونکہ بس میں خصوصی طور پر خفیہ خانے بنے ھوئے ھیں جب کسٹم حکام نے ان خفیہ خانوں کو کھول کر چیک کیا تو ان خفیہ خانوں میں سے 7.62 اور 12.32 کیلیبر کے استعمال شدہ گولیوں کے خول بڑی تعداد میں برآمد ھوئے ۔
اس کے علاوہ مردانہ اور زنانہ سوٹنگ کپڑوں کے رولز انڈین گٹکے کے تھیلے اور غیر ملکی اسمگلڈ ٹائر بھی برآمد ھوئے برآمد شدہ سامان اور بس جس کی کل مالیت دو کروڑ چالیس لاکھ روپے ھے(24000000) تحویل میں لے کر ضبط کرلیا گیا ھے اور تین ملزمان کو گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ھے ,مزید تفتیش جاری ھے ضبط شدہ سامان اور گاڑی کی کل مالیت (24000000)دو کروڑ چالیس لاکھ روپے ھے