کراچی( اسٹاف رپورٹر)برسات نے ایک بار پھر رین ایمرجنسی کی تیاریاں عیاں کر دیں ـ برساتی پانی کے ساتھ جانے والی ریتی بجری اور ملبہ جانے سمیت مین ہولز سے نکالی جانے والی غلاظت واپس جانے کے باعث سیوریج نظام بیٹھ گیا ـ برساتی پانی اور جگہ جگہ گٹر ابلنا شروع ہو گئے ـ
ـ ایک بار پھر علاقوں کا منظر اور معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئی ــ رحیم خان جوکھیو گوٹھ،لیاقت علی خان، ہاشم رضاـ مرحوم اعظم علی، ملیر سٹی تا سعودآباد سڑکیں ایس ون، ایس ٹو،ایس تھری ، اے ایریاکالابورڈ، ماڈل کالونی گول گراونڈکے بیشتر علاقوں کے گٹر ابلنا شروع ہوگئےہیں ـــ
سڑکوں پربرساتی پانی کے ساتھ غلیظ پانی جمع ہو گیاـ کھنڈرات بنی سڑکوں نے معمولات ذندگی شدید مشکلات اور خطرے میں پڑ گئیں ــ یاد رہے کہ وزیر بلدیات ناصر حسین نے ضلع کورنگی اور ملیر کا دورہ کیا تھا ـ بلدیاتی اداروں نے برسات میں تمام تیاریوں کی رپورٹ دی تھی تاہم برسات کے بعد دونوں اضلاع کی صورتحال جوں کی توں ہے ـ